Jo Yade Mustafa Se Dil Ko Behlaya Nahi Karte Naat Lyrics in Urdu - جو یاد مصطفی سے دل کو بہلایا نہیں کرتے
Jo Yade Mustafa Se Dil Ko Lyrics in Urdu
جو یاد مصطفی سے دل کو بہلایا نہیں کرتے
حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے۔
یہ دربار محمد ہے یہاں اپنوں کا کیا کہنا
یہاں سے ہاتھ خالی غیر بھی جایا نہیں کرتے۔
یہ دربار محمد ہے یہاں ملتا ہے بن مانگے
ارے ناداں یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے۔
ارے او نا سمجھ قربان ہو جا ان کے روضے پر
یہ لمحے زندگی میں بار بار آیا نہیں کرتے۔
مدینے جو بھی جاتا ہے وہ جھولی بھر کے آتا ہے
سخی داتا ہیں خالی ہاتھ لوٹایا نہیں کرتے۔
محمد مصطفی کے باغ کے سب پھول ایسے ہیں
جو بن پانی کے تر رہتے ہیں مرجھایا نہیں کرتے۔
ندامت ساتھ لے کر حشر میں اے عاصیوں جانا
سنا ہے شرم والوں کو وہ شرمایا نہیں کرتے۔
محمد مصطفی کی شان رحمت تو ذرا دیکھو
ستم سہتے تو ہیں لیکن ستم دایا نہیں کرتے۔
اگر ہو جذبہ صادق تو اکثر ہم نے دیکھا ہے
وہ خود تشریف لے اتے ہیں تڑپایا نہیں کرتے۔
Comments
Post a Comment